ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں نا خواندگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بچے:پرکاش جاوڈیکر

ملک میں نا خواندگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بچے:پرکاش جاوڈیکر

Mon, 10 Sep 2018 12:41:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے ملک کو تعلیم یافتہ بنانے میں بچوں کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے ملک سے نا خواندگی کو ختم کرنے میں بچے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 70برسوں کے بعد بھی ملک میں بڑی تعداد میں غیر تعلیمی یافتہ لوگوں کو دیکھنا دکھ کی بات ہے ۔ مرکزی وزیر جاوڈیکر نے 52 ویں بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر یہاں منعقد ایک تقریب میں طلبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اپنے نا خاندہ خاندان کے لوگوں کو پڑھانے کا کام کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ سماج میں اگر کوئی تبدیلی لائے گی تو وہ طلبہ ہی لائیں گے اس لئے تعلیم یافتہ بھارت بھی ہوگا ،سوچھ بھارت بھی ہوگا اور اچھا بھارت بھی ہوگا۔جاوڈیکر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں مکمل تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر تعلیم یافتہ لوگوں میں سیکھنے کی رفتار کو بڑھانے کے لئے اشیاء اورخواندگی کے راستے کو آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آنے والے برسوں میں مکمل خواندگی کے حدف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم کے شعبے میں ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر نے ملک بھر میں نا خواندگی کو ختم کرنے لئے خواندگی مشن کو پورے ملک میں ایک سماجی تحریک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ سرکار نیا بھارت بنانے کے لئے پابند عہد ہے جو تعلیم یافتہ بھارت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے سوچھ بھارت مشن کی طرز پر ایک نیا ملک گیر پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔


Share: